قال الرسول ﷺ سیریز
نوائے فاروقی – قال الرسول ﷺ سیریز
تعارف
تمام تعریفیں اللہ لم یزل کے لیے ہیں جو دلوں کے بھید جانتا ہے اور اللہ کی کروڑوں رحمتیں ہوں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر جو خاتم الانبیاء اور امام المرسلین ہیں۔ آپ ﷺ کی ہستی قیامت تک آنے
والے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
آپ ﷺ کے قول، فعل، عمل اور تقریر کو حدیث کہا جاتا ہے۔ نوائے فاروقی قال الرسول ﷺ کا بنیادی مقصد احادیث نبویہ ﷺ کو عام کرنا، انہیں چہار دانگ عالم پہنچانا اور اس پر عمل کے لیے تیار کرنا ہے۔
"نوائے فاروقی" پیش کر رہا ہے ایک بابرکت اور علمی سلسلہ "قال الرسول ﷺ" جس کا مقصد مستند کتب احادیث سے منتخب فرامین نبویہ ﷺ کو آسان، عام فہم اور موثر انداز میں پیش کرنا ہے، تاکہ ہر قاری دین اسلام کی حقیقی تعلیمات سے جڑ سکے۔
اس سیریز کی خصوصیات
مستند کتب حدیث سے منتخب احادیث نبویہ ﷺ
معروف و معتبر علما کرام کی تشریحات کی روشنی میں وضاحت
سادہ اور عام فہم انداز، تاکہ ہر طبقہ مستفید ہو سکے
عملی زندگی میں رہنمائی فراہم کرنے والی تعلیمات
شروعات
اس بابرکت سلسلے کا آغاز امت مسلمہ میں نہایت معروف اور مقبول کتاب "اربعین النووی" سے کیا جا رہا ہے جسے عظیم محدث امام محی الدین شرف النووی رحمتہ اللہ علیہ نے مرتب فرمایا ہے۔ اس کتاب میں جامع اور بنیادی احادیث کو جمع کیا گیا ہے، جو دین کے اہم اصولوں کا احاطہ کرتی ہیں۔
اس کے بعد مرحلہ وار "ریاض الصالحین" جیسی مستند کتاب سے بھی احادیث نبویہ ﷺ کو شامل کیا جائے گا تاکہ قاری کو اخلاق، عبادت اور معاملات کے حوالے سے مکمل رہنمائی حاصل ہو سکے۔
سیریز کا مقصد
احادیث نبوی ﷺ کو عام کرنا
دین کو سمجھنے میں آسانی پیدا کرنا
عمل کی ترغیب دینا
مستند علم کو عام لوگوں تک پہنچانا
صدقہ جاریہ میں حصہ ڈالنا
آئیں! اس بابرکت سفر کا حصہ بنیں، سیکھیں، سمجھیں اور اپنی زندگی کو سنت نبوی ﷺ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں۔
سوشل میڈیا لنکس
یوٹیوب:
فیس بک:
انسٹاگرام:
ایکس (Twitter):
بلاگ: nawaefarooqi313.blogspot.com
ہیش ٹیگز
#Taddabburequranseries #Qalarrashoolseries #Farooqiquranikahaniseries #Taleemulislam #patriotism #hubalwatani #Islamiccartoonseries

Comments