فاروقی قرآنی کہانی
فاروقی قرآنی کہانی ایک تعارف
سلانے والی کہانیوں سے جگانے والی کہانیوں تک
کہانی سننا یا سنانا ہماری ثقافت کا اہم حصہ رہا ہے ۔ ہم نے اپنے بزرگوں سے مختلف قسم کی کہانیاں سن رکھی ہیں۔قطع نظر اس کے کہ ان کی صحت کیا ہے مگر ہمارے دادا ،دادی،اور نانا،نانی نے ہمیں کچھ ایسی کہانیاں بتارکھی ہیں جن کو سن سن کر بچپن میں ہم سو جایا کرتے تھے۔جب ہم ہم سن شعور میں پہنچے تو اس امر کا ادراک ہوا کہ ان میں سے اکثرکہانیاں ہمیں سلانے کے لیے تھیں۔ مگر جب ہمارا التفات قرآن پاک میں مذکور قصوں کی طرف ہوا تو ہم نے جانا کہ قرآن میں مذکور سچی کہانیاں تو درحقیقت ہمیں جگانے کے لیے ہیں۔ ایسی کہانی جو سلا دے اسکی بجاءے جگا دینے والی کہانیوں کو سنا جاءے جو ایک طرف تو انسان کو بیدار کرتی ہیں اور دوسری طرف انسان کے روح کو تازگی اور باطن کو بالیدگی عطا کرتی ہیں۔
خیر و شر کی جنگ قصص القرآن کے سنگ
ان قصوں سے سبق حاصل کیا جانا چاہیے جو اللہ رب العزت نے انسان کو اپنی مقدس کتاب میں سناءی ہیں۔کسی کو احسن القصص کہا تو کسی میں ہمارے لیے عبرت ہے۔ماننے والوں کے قصے اور نہ ماننے والوں کے واقعات درحقیقت انسانی زندگی کے دو رخ ہیں جو ہا بیل و قابیل سے ایجاد ہو چکے تھے۔ ایک طرف خیر والے ،بھلاءی والے لوگ تھے اللہ نے جن کو انعام و اکرام عطا فرماءے تو دوسری طرف شر والے اور براءی والے گروہ تھے جنہوں نے خیر اور خیروالوں کے راستے میں جا بجا روڑے اٹکاءے۔
اصل کامیابی آخرت کی کامیابی ہے
انجام کے اعتبارسے خیر و شر دونوں کے نتاءیج الگ الگ تھے خیر والوں کو دنیا میں دکھ تکالیف مصیبتیں پریشانیاں جھیلنی پڑی مگر یہ سب عارضی تھا اور اصل زندگی اور ہمیشہ ہمیشہ کی زندگی میں وہ کامیا ب ٹھہرے۔حضرت زکریا علیہ الصلوٰۃ والسلام کو آرے سے چیرا گیا مگر وہ کامیاب ہوءے ۔اسکے برعکس شروالے نشان عبرت بنے وہ قوم عاد ہو یا قوم ثمود ہو یا قوم لوط علیہ السلام ہو سب کو اللہ نے عبرت کا نشان بنایا اور ان کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ناکام کردیا۔ دراصل "فاروقی قرآنی کہانی سیریز"کا آغاز اس سب کےپیش نظر کیا گیا ہے۔سیریز کی خصوصیات
- جھوٹے واقعات کے بجاءے سچے واقعات کو بیان کرنے کی ترغیب دلانا۔
- بچوں کو ایسے قصے سنانا جو سچے ہوں۔
- تاکہ ان سے رہنماءی اور ہدایت حاصل کی جا سکے۔
- پچھلی نافرمان قوموں کے قصوں سے سبق حاصل کرنا ۔
- عبرت اور نصحیت حاصل کرنا ۔
- ایمان کو مضبوط کرنا ۔کیونکہ ایمان والوں کے قصے ایمان والوں کے ایمان کو چار چاند لگاتے ہیں ۔
- صبر و استقامت ک تعلیم مشکلات میں انبیاٗ کے قصوں سے صبر و استقامت کی تعلیم ملتی ہے۔
- ان قصص سے حق و باطل کی شنا خت ہوتی ہے۔
- یہ قصے رسول اللہﷺ کی تسلی اورحوصلے کے لیے بیان کیے گءے ہیں ۔اور دعوت دینے والے ہر فرد کے لیے اس میں تسلی اور حوصلے کا سامان ہے۔
- اچھے اور برے کرداروں کے ذریعے اخلاقیات سکھاءی جا رہی ہیں۔
- مختلف واقعات میں اللہ کی قدرت اور حکمت بیان کی جاتی ہے۔
- انبیاکرام علھیم الصلوٰۃ والسلام کے طرز دعوت سے سیکھا جا تا ہے کہ انہوں نے دعوت کیسے دی؟
- ایک ہی قصے میں بسا اوقات بہت سی باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں جیسے عقیدہ،عبادت ،اخلاق اور معاشرتی اصول وغیرہ وغیرہ
سیریز کا مقصد
صراط مستقیم کی طرف راہنماءی۔
معاشرے میں بیان کیے جانے والے جھوٹے قصوں سے نجات ۔
ایمان کی تازگی و مضبوطی کا ذریعہ۔
عبرت و نصحیت کا سامان ۔
دعوت دین کے راہنما اصولوں کو سمجھنا۔
صبر و استقامت کا بیان ،عقاءید کی تصحیح ،شرک سے بیزاری،توحید کی آبیاری،صحیح رستے کا تعین
الغرض ان قصوں میں دین کے مختلف پہلو کا ذکر ہے تاکہ ہم ان سے سبق لے کر اپنی اصلاح کریں اور معاشرے کے کارآمد فرد بن سکیں۔
کیا کیا بیان ہو گا
انبیاکرام علیھیم السلام کے قصے تو نواءے فاروقی کی سیریز "فاروقی قرآنی کہانی"کا ایک حصہ ہے ان شا اللہ اس کےبعد قرآن مجید میں بیان کردہ تمام قصے علما کرام کی مستند تفاسیر سے بیان کیے جاءیں گے ان شا اللہ العزیز۔
لیکن سب سے پہلے قصص الانبیاء کو بیان کیا جاءے گا اور پھر بعدا ازاں دوسرے قصے قرانی پاروں کی ترتیب سے بیان ہوں گے ان شا اللہ العزیز ۔
کوشش کریں۔
سوشل میڈیا لنکس
یوٹیوب:
فیس بک:
انسٹاگرام:
ایکس (Twitter):
بلاگ: nawaefarooqi313.blogspot.com
Quranic Stories, Qasas-ul-Anbiya, Islamic Education, Nawa-e-Farooqi Series, Moral stories,قرآنی کہانیاں قصص الانبیاء, نوائے فاروقی
Comments